متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس کے دوران تنخواہوں پر لگی کٹوتی ختم

خلیج اردو
26 دسمبر 2020
دبئی : دبئی میں موجود دو بڑی کمپنیوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے تنخواہوں میں کٹوتی کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کورونا سے پہلے کی تنخواہیں بحال کر دیں۔

الیکٹرونکس ، اپلائنس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جنرل ٹریڈنگ اینڈ فوڈ میں کاروبار کرنے والے نکائی گروپ نے حال ہی میں تنخواہوں پر لگے کٹوتی کا فیصلہ واپس لیا ہے۔ تنخواہوں کو کورونا سے پہلے کی صورت میں واپس لایا گیا ہے۔

نکائی گروپ کے چیئرمین اور بانی پارس شہداد پوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے یقینی طور پر ہمارے ملازمین اور شراکت داروں کا حوصلہ بڑھے گا اور کمپنی کو بہترین ممکنہ نتائج کی فراہمی جاری رکھنے کی ترغیب ملے گی۔ جب لوگ ملازمت سے محروم ہوجاتے ہیں یا تنخواہوں میں کمی کا سامنا کرتے ہیں تو ایسے مشکلات کا سامنہ آسان نہیں ہوتا۔ ان افراد سے خاندان جڑے ہیں جن کی کھانے پینے سمیت بنیادی ضرورتیں ہیں اور یہ ملازمین ان کو وسیلا ہیں۔ ایسے میں تنخواہ میں کمی یا ملازمت سے سبکدوش ہونا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 25 سالوں میں ہمارے عملے کی تنخواہ میں ایک بار بھی تاخیر نہیں ہوئی ہے اور یہ کٹوتی نکائی کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے۔

سیلریز میں کٹوتی ختم کرنے کا اعلان گذشتہ ہفتے شہدادپوری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس گروپ نے کورونا وائرس کے دوران نے کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا۔

اس سال کے شروع میں ملک میں ایک ایسا قانون منظور کیا گیا تھا جس سے کمپنیوں کو کورونا وائرس کے اثرات سے ملازمین کو بچانے اور اس کے اثرات دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان قوانین میں کمپنیز کو تنخواہوں میں کٹوتی کرنے اور ملازمین کو دوسروں کے درمیان بلا معاوضہ چھٹیوں پر بھیجنے کی پالیسی شامل ہے۔

ڈینیوب گروپ کے چیئرمین رضوان ساجن نے بھی کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے تنخواہوں میں کمی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ا اعلان روشنی کے تہوار دیوالی کی ایک تقریب میں کیا گیا تھا۔

اس گروپ نے اپریل اور مئی 2020 کے دوران اپنے ملازمین کو دی جانے والی 30 فیصد تنخواہ واپس کردی ہے۔ اس فیصلے کی تکمیل بھی تنظیم کے 350 سے زیادہ افراد کی بحالی کے فیصلے سے ہوئی ہے۔

"رضوان ساجن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے پچھلے 27 سالوں میں کبھی بھی اپنے عملے کی تنخواہوں میں سے ایک درہم کی بھی کٹوتی نہیں کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تنخواہ میں کٹوتی نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔ ڈینیوب گروپ کیلئے ملازمین سب کچھ ہیں اور آج ان کی ترقی کی وجہ گروپ کے ملازمین ہیں۔ ڈینیوب ہومز ہو ہمارے گروپ کا دوسرا ذیلی ادارہ ، اسٹاف ہمارے وژن سے وابستہ ہے اور وہ کمپنی کی فلاح و بہبود کیلئےے کام کرنا چاہتا ہے۔

اسی وجہ سے میں فیصلہ کررہا ہون کہ ملازمین کو تنخواہیں واپس کیں جائیں اگرچہ اس سے کمپنی کو 12 ملین درہم خرچ کرنے پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، "اس وقت کے دوران ، اس طرح کا فیصلہ یقینی طور پر ملازمین کو حد سے آگے بڑھنے اور تنظیم کو بہترین ممکنہ نتائج فراہم کرنے کی ترغیب دے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button