خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں محزوز قرعہ اندازی میں 20 فاتحین 1 ملین درہم کا انعام لے اڑے

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی محزوز گرینڈ ڈرا میں گزشتہ شب ۲۰ فاتحین نے ایک ملین درہم مالیت کا دوسرا انعام جیتا، جیتنے والے ہر ایک شخص کو مجموعی طور پر 50,000 درہم حاصل ہوئے-

فاتحین نے پانچ جیتنے والے نمبروں میں سے چار سے میچ کیا (2، 14، 40، 43، 45)۔ مزید برآں، 868 شرکاء نے پانچ میں سے تین نمبروں کو ملایا اور ہر ایک نے 350 درہم کا تیسرا انعام حاصل کیا۔

دیگر فاتحین
دریں اثناء ریفل ڈرا میں تین فاتحین میں ہر ایک کو 100,000 درہم جیتتے ہوئے دیکھا گیا۔ جیتنے والی ریفل آئی ڈیز 9560290، 9624132، 9475621 تھیں، جن کا تعلق بالترتیب عاصم، زوہیب اور سونی سے تھا۔ کل رات کی قرعہ اندازی میں جیتی گئی کل انعامی رقم 1,603,800درہم تھی۔

10 ملین درہم کا انعام
10,000,000 درہم کا سب سے بڑا انعام اب بھی جیت کا منتظر ہے اور 8 جنوری کو یو اے ای کے وقت کے مطابق رات 9 بجے گرینڈ ڈرا میں ایک بار پھرقرعہ اندازی کے لیے رکھا جائیگا۔

ڈرا میں حصہ لینے والے اس کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹر کرکے اور 35 درہم میں پانی کی بوتل خرید کر محزوز ڈرا میں حصہ لے سکتے ہیں۔ خریدی گئی پانی کی ہر بوتل گرینڈ ڈرا میں ایک لائن کی اہلیت فراہم کرتی ہے اور اب شرکاء کو ریفل ڈرا میں خودکار داخلہ بھی مل سکتا ہے، جس میں ہر ہفتے تین گارنٹی شدہ فاتح شامل ہیں۔

پانی کی خریدی گئی ہر بوتل محزوز کے کمیونٹی پارٹنرز کے ذریعے ضرورت مندوں تک پہنچائی جاتی ہے۔

محزوز کا مطلب عربی میں ‘خوش قسمت’ یا ‘خوش نصیب’ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button