متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کے خلاف مہم، 200 لا فرمز کو معطل کر دیا گیا

خلیج اردو
22 اکتوبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کے انسداد کیلیئے مہم زوروں پر ہے۔ حکومت نے منی لانڈرنگ سے متعلق لوازمات پر پورا نہ اترنے والے 200 لا فرمز کو ایک مہینے کیلئے کام سے روکتے ہوئے ان کے لائنسز معطل کر دیئے۔

وزارت انصاف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے متعلق لازمی اقدامات اور لوزمات پورے کرنے سے متعلق لا فرمز کو ایک بار پھر یاددہانی کرائی ہے۔

وام کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق وزارت انصاف نے منی لانڈرنگ کی روک تھام میں وکلا اور لا فرم کی کردار کو خاص قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔ وہ اپنے کلائنٹس سے لین دین کرتے وقت خیال رکھیں اور اگر کوئی مشکوک ٹرانزیکشن انہیں دیکھائی دے تو اس کی رپورٹ کرے اور باقاعدہ ریکارڈ رکھیں۔

منی لانڈرنگ سے متعلق جرائم پر 50 ہزار درہم سے 5 ملین درہم تک کا جرمانہ عائد ہوگا اور ان کا لائنسز بھی کینسل کر دیا جائے گا۔

وزارت انصاف نے وکلا سے اس مہینے کہا ہے کہ وہ سمارٹ لائیر سسٹم میں خود کو رجسٹر کرنے کیلئے elawyer.moj.gov.ae پر لاگ ان کریں۔

دوسری طرف وزارت نے کہا ہے کہ معطل شدہ لائنسز کی بحالی کا عمل تب شروع ہوگا جب یقین دہانی اور تصدیق کرائی جائے گی کہ انہوں نے منی لانڈرنگ سے متعلق لازمی اقدامات کیے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button