متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سال 2021 کی پہلی سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

یکم جنوری سال 2021 کی پہلی سرکاری چھٹی ہوگی۔

چھٹی کا اعلان منگل کے روز کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جعمے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 یو اے ای کے تمام نجی سیکٹر کے لیے نئے سال کی چھٹی ہوگی۔ اور اس روز کی چھٹی پر ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے یو اے ای حکام کی جانب سے یو اے ای میں سال 2021 کے دوران سرکاری چھٹیوں کا کلینڈر جاری کیا گیا تھا جو کہ درج ذیل ہے:

سرکاری اور نجی سیکٹر کے لیے سال 2021 میں درج ذیل عوامی تعطیلات ہوں گیں:

  • یکم جنوری 2021 کو نئے سال کی چھٹی
  • 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی چھٹیاں
  • 9 ذی الحج کو عرفات کے دن کی چھٹی
  • 10، 11، اور 12 ذی الحج کو عیدالضحیٰ کی چھٹی
  • یکم محرم کو نئے ہجری سال کی چھٹی
  • 12 ربیع الاول کو نبی کریم کی یوم ولادت کے دن کی چھٹی
  • یکم دسمبر 2021 کو یو اے ای یادگاری دن کی چھٹی
  • 2 اور 3 دسمبر 2021 کو یو اے ای کے قومی دن کی چھٹی

سرکاری اور نجی سیکٹر کے لیے سال 2022 میں درج ذیل عوامی تعطیلات ہوں گیں:

  • یکم جنوری 2022 کو نئے سال کی چھٹی
  • 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی چھٹیاں
  • 9 ذی الحج کو عرفات کے دن کی چھٹی
  • 10، 11، اور 12 ذی الحج کو عیدالضحیٰ کی چھٹی
  • یکم محرم یعنی 30 جولائی 2022 کو نئے ہجری سال کی چھٹی
  • 12 ربیع الاول یعنی 8 اکتوبر کو نبی کریم کی یوم ولادت کے دن کی چھٹی
  • یکم دسمبر 2022 کو یو اے ای یادگاری دن کی چھٹی
  • 2 اور 3 دسمبر 2022 کو یو اے ای کے قومی دن کی چھٹی

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button