متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : جیتنے والے 21 خوش نصیبوں میں ایک ملین درہم کا انعام تقسیم کیا گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کے محظوظ لکی ڈرا میں دوسرا انعام ایک ملین درہم کو جیتنے والے 59 ویں قرعہ اندازی میں ہفتے کی رات انعامات کا اعلان کیا گیا۔

ایونگز کے مطابق محظوظ کے منجنگ آپریٹر نے بتایا کہ جیتنے والے ہر ایک خوش نصیب نے 47,619 درہم کا انعام جیتا۔ جیتنے والے نمبروں میں 2, 14, 40, 43 اور 45 شامل تھے۔ 1,216 شرکت کرنے والوں نے پانچ میں سے تین نمبروں کو 350 درہم جیتنے کو ملے۔

قرعہ اندازی میں دیکھا گیا کہ جیتنے والے پہلے تین خوش نصیبوں میں 100,000 درہم فی کس کا انعام تقسیم کیا گیا۔ جیتنے والے نمبروں میں 9770196, 9762643, 9811503 نمبر شامل ہیں جو میری ، انکوور اور جاشم کے تھے۔

جو کل رقم جیتی گئی وہ 1,725,600 درہم تھی۔ ابھی بھی بڑا انعام یعنی 10,000,000 درہم نہیں جیتا گیا اور اس کیلئے آنے والے ہفتے میں رات نو بجے قرعہ اندازی ہوگی۔

وہ افراد جو اس ہفتے کی قرعہ اندازی سے محروم رہ گئے وہ محظوظ کی ویب سائٹ پر خود کو 35 درہم میں پانی کا بوتل خرید کر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

خریدی گئی پانی کی بوتل دنیا میں لاچار افراد میں تقسیم کی جائے گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button