متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: شارجہ میں ایمریٹس روڈ پر ٹریفک حادثہ ، کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، متعدد زخمی ، پولیس نے وجوہات بتا دیں

خلیج اردو
21 ستمبر 2020
شارجہ : متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں دھند کی وجہ سے ایمریٹس روڈ پر 21 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ ام القوین سے شارجہ جانے والی شاہراہ ایمریٹس روڈ پر پیش آیا۔

خلیج نیوز نے عرب ڈیلی البیان کا حوالے دے کر بتایا ہے کہ زخمی کی امداد کیلئے ایبولینس روانہ کی گئی اور انہیں پہلی طبی امداد دی گئی۔

شارجہ پولیس میں ٹریفک اینڈ پٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل محمد اعلاء النقبی نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کی وجہ سے شاہرہ پر حد نگاہ کم ہے جس کی وجہ سے احتطاط سے گاڑی چلائیں۔

انہوں نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ آہستہ سے گاڑیاں چلائیں اور ضروری احتیطاطی تدابیر اپنائیں۔ اگر راستہ صاف نہ دیکھائی دیں تو سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر انتظار کریں کیونکہ آپ کی جان قیمتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ ہے کہ تیز شارجہ میں تیز ہوئیں چلنے کی وجہ سے ہوا میں ریت کے ذرات بھی شامل ہو سکتے ہیں جس سے گاڑی چلانے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button