خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سال کے اختتام پر 22,643,493افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی

خلیج اردو: رپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں COVID-19 سے بچاؤ کی مزید 33,792 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ آج تک لگائی جانے والی ویکسین کی کل تعداد 22,643,493 ہو گئی ہے۔ اس طرح سےویکسین کی تقسیم کی شرح 228.94 خوراک فی 100 افراد ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ معاشرے کے تمام افراد کو COVID-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے منصوبے اور ویکسینیشن کے نتیجے میں حاصل شدہ قوت مدافعت تک پہنچنے کی کوششوں کا حصہ جس سے کیسز کی تعداد کم کرنے اور وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button