متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 2.5 کلوگرام کا ٹیومر عورت کے چھاتی سے نکالا گیا

خلیج اردو
22 اکتوبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی سروس کمپنی سیہا کی سرجیکل ٹیم نے تاوام اسپتال میں بدھ کے روز کامیاب آپریشن کرکے بریسٹ کینسر میں مبتلا مریضہ کی چھاتی سے اڑھائی کلو گرام کا ٹیومر نکالا۔

ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے ڈاکٹر موزا الامیری کی سربراہی میں انتھک محنت کے بعد 20 سینٹی میٹر ڈائمیٹر کا ٹیومر نکالا۔ 44 سالہ مریضہ کو کوئی بیماری نہیں تھی اور وہ صحت مند زندگی گزاررہی تھی۔ انہیں سات مہینے پہلے ٹیومر کے بارے میں معلوم ہوا تھا لیکن وہ سرجری کرنے سے کترا رہی تھی۔

ڈاکٹر الامیری نے تمام خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ برسٹ کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے رجورع کریں۔ چھاتی پر کوئی گٹلی دیکھ کر اس کو ہلکا نہ لیں اور ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔ انہوں نے خواتین کو باور کرایا کہ چھاتی کے سرطان کا بروقت علاج کیا جائے تو صحت یابی کی امید زیادہ ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button