متحدہ عرب امارات

دبئی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 27 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی القدرا اسٹریٹ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےپر 27 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

گاڑیوں کو قوانین کی درج ذیل خلاف ورزیوں کی بنا پر ضبط کیا گیا ہے:

بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کی جرم میں،

نمبر پلیٹ چھپانے کی جرم میں،

گاڑی میں بہت زیادہ ترامیم کرنے اور گاڑی کی اسپیڈ بڑھانے کے لیے گئی تبدیلیوں کے جرم میں،

اور دیگر جرائم جن سے دوسری کی زندگی متاثر ہوتی ہے کی بنا پر ان گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

البشرا پولیس تھانے کے ڈائریکٹر برگیڈیئر عبدالرحیم بن شافیعا کا نے بتایا انہوں نے سی آئی ڈی اور دیگر تھانوں کے ساتھ مل کر ایک انسپیکشن مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد ” روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا، حادثات کی صورت میں ہونے والی اموات کو کم کرنا، اور خلاف قانون عمل کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے”۔

انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی کے انجن خاص طور پر چیسیس میں تبدیلی کرنے پر 1 ہزار درہم جرمانہ اور 12 بلیک پوائنٹس کی سزا دی جائے گی۔  اور گاڑی کو 30 دنوں کے لیے ضبط کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے کیسز میں سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے کیونکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے دوسروں کی زندگی کو خظرہ لاحق ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ چھپانا غیر قانونی ہے اور اس خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے کو وفاقی قانون کے مطابق 400 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

پولیس نے ترمیم شدہ گاڑیوں کے حوالے سے عوام کو وارننگ دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کے انجنوں میں بہت زیادہ تبدیلی کرنے کی صورت میں اکثر ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں اور حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

برگیڈیئررحیم نے بتایا کہ موڈیفائیڈ گاڑیوں کے  ڈرائیوروں کو غلط فہمی ہوتی ہے کہ انکا گاڑی پر مکمل کنٹرول ہے لہذا وہ سمجھتے ہیں کہ انکی گاڑی طاقتور ہے اور وہ تیز رفتاری سے دوسری گاڑیوں اوور ٹیک کرنے اور دیگر رسک لینے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس  نے ترمیم شدہ گاڑیوں کے خطرات کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف مہمات شروع کر رکھی ہیں۔ جن میں لوگوں کو بتایا جاتا  ہے گاڑی کے انجن میں تبدیلی ڈرائیور کی اور دوسرے لوگوں کی زندگی کے لیے خظرہ بن سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button