متحدہ عرب امارات

دبئی میں 3 سیاحتی مقامات کو کورونا ایس او پیز عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بند کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں تین سیاحتی مقامات کو کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

دوران انسپیکشن کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 3 کارباری مراکز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

دبئی ٹورازم کی جانب سے کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن کی گئی۔ جس کے دوران 108 سیاحتی مقامات کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے پایا گیا۔

خیال رہےکہ آج صبح ہی دبئی کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے کی گئی انسپیکشن کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ایک تجارتی مرکز کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

جبکہ کے دبئی بلدیہ کی جانب سے کی گئی انسپکیشن کے دوران بلدیہ کیجانب سے تین کھانوں کی دکانوں پر جرمانے عائد کیے جبکہ 8 مراکز کو وراننگ جاری کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button