متحدہ عرب امارات

دبئی میں تین سالہ معصوم بچہ ذہنی کوفت میں کا شکار کیوں ہے؟ اپنے بچوں کا تحفظ کیجئے

خلیج اردو
21 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میں تین سالہ بچے کو ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد متائثرہ بچہ ذہنی صدمے سے دوچار ہے۔

دبئی کی پہلی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ 57 سالہ ایشیائی ڈرائیور نے تین سالے بچے کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ جس کے بعد بچے کو شدید الجھن رہتی ہے اور وہ جس جگہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے ، اس کمرے سے نفرت کرتا ہے۔

واقعہ کی شکایت جولائی میں البرشہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جس کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی والدیہ نے شکایت درج کی۔ وہ رونے کے قریب تھی۔ خاتون کے مطابق ملزم اس کی ملازمہ کا خاوند ہے جو کبھی کبھی ان کے بچوں کو ڈراپ کیا کرتا تھا۔

وقوع کے ایک ہفتہ قبل خاتون کے پڑوسیوں نے شکایت کی کہ ملزم نے ان کے بچوں کو جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

خاتون نے ایک ہفتہ انتظار کیا اور اپنے بچے سے ملزم کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران اس نے ملزم کی نگہداشت کی جس سے معلوم ہوا کہ ملزم نے ان کے بچے کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق بچے نے بھی کی اور بتایا کہ ملزم نے اس کے ساتھ کیسے کیا کچھ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ماضی میں بھی جرائم کا ریکارڈ موجود ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button