متحدہ عرب امارات

30 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،19 افراد زخمی،زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : جمعہ کے روز یو اے ای کے درالحکومت ابوظہبی میں ایک 30 منزلہ بلند عمارت میں لگنے والی آگ سے انیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں اکثریت کی تعداد کم سے درمیانی درجہ کے زخمیوں کی ہے اور متاثرین کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ الزاحیہ کے علاقے میں 30 منزلہ عمارت میں لگی جہاں احتیاطی تدابیر کے طور پر رہائشیوں کو عمارت سے نکال لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ٹیمیں سول ڈیفنس کے حکام کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات نہ پھیلائیں اور اپ ڈیٹس کے لیے صرف سرکاری ذرائع کو ہی دیکھیں۔ اس حوالے سے آگ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button