خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے دوران جیل سے رہائی پانیوالے دیگر قیدیوں کے ہمراہ 325 پاکستانی قیدی بھی رہا ہوگئے

خلیج اردو: دبئی میں پاکستانی ایسوسی ایشن نے اس رمضان میں رہا ہونے والے قیدیوں کی وطن واپسی میں ان کی کوششوں کو سراہنے پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کیمطابق یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے کہا ہے کہ انہوں نے یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھا ہے جس میں ان سے ماہ مقدس کے دوران پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سفیر نے کہا کہ اس سال متحدہ عرب امارات کی جیلوں سے 325 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار انہوں نے متحدہ عرب امارات میں 65 پاکستانی قیدیوں کے ساتھ افطار کیا۔ یہ انٹرویو ایک تقریب کے دوران ہوا جو انہوں نے متحدہ عرب امارات میں قابل ذکر پاکستانیوں کے لیے منعقد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button