متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم میں شور پیدا کرنے والے 369 موٹرسائیکل ضبط

 

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 369 موٹر بائیکس ضبط کر لی گئیں، ان موٹر بائیکس میں ایک بڑی تعداد الیکٹرک سکوٹروں کی ہے۔

راس الخیمہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر برگیڈیئر ڈاکٹر محمد سعید الحمیدی نے ضبط کی گئی موٹرسائیکلوں کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسی موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں جو رات کے وقت شدید شور پیدا کرتی تھیں، اور جو شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر تیز رفتاری کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں جس سے شہریوں کے سکون میں خلل پیدا ہوتا تھا۔

برگیڈیئر حمیدی کا مزید کہنا تھا کہ "موٹرسائیکلوں پر مشمتل نوجوانوں کے گروہ اکثر ٹریفک قوانین کو اہمیت نہیں دیتے”۔

خیال رہے کہ اس سال متعدد مہمات کے دوران پولیس نے سینکڑوں ایسے موٹر سائیکل اور الیکٹرک سکوٹر ضبط کیے ہیں جنہیں یا تو بغیر لائسنس کے چلایا جا رہا تھا یہ سکوٹر رجسٹر نہیں تھے۔

برگیڈیئر الحمیدی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا  کہ شور پیدا کرنے والے سکوٹروں اور ریسیں لگانے والوں موٹرسائیکل سواروں کے خلاف اس مہم میں سخت کاروائی جاری رکھی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ "حال ہی میں موٹرسائیکلوں کے باعث متعدد حادثات رپورٹ کیے گئے لہذا ہم خلاف ورزیاں کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتیں گے”۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے والدین اور ڈرائیوروں میں تیز رفتاری اس کے باعث ہونے والے حادثات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ اور یہ مہم پورا سال جاری رہے گی اور کسی بھی ضبط کی گئی موٹر بائیک تب تک نہیں چھوڑا جائے گا جب تک عائد کیے گئے جرمانہ ادا نہیں کر دیا جاتے اور موٹرسائیکلیں ٹیکینکل کمیٹی منظوری کے بعد چھوڑی جائیں گیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button