متحدہ عرب امارات

دبئی میں سفر کے لیے 4 بس روٹس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

روٹ 102 الراشدیہ اسٹیشن سے گلوبل ولیج تک ، روٹ 103 یونین اسکوائر سے گلوبل ولیج تک، روٹ 104 الغبیبہ بس اسٹیشن سے گلوبل ولیج تک اور روٹ 106 مال آف ایمریٹس بس اسٹیشن سے گلوبل ولیج تک شامل ہیں

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دبئی میں سفر کے لیے 4 بس روٹس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آر ٹی اے دبئی کے گلوبل ولیج کے زائرین کی خدمت کے لیے چار بس روٹس دوبارہ شروع کر رہی ہے ، یکم نومبر 2021ء سے دبئی میں میرکل گارڈن آنے والوں کے لیے بس سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

گلف نیوز کے مطابق گلوبل ولیج اور ایکسپو 2020 دبئی کے درمیان ایک مفت ایکسپو رائڈر بس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گلوبل ولیج اور ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کے درمیان آنے والے زائرین اور سیاحوں کی خدمت کے لیے RTA روٹ 294، ایک ایکسپو رائڈر روٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے ، دوبارہ شروع کیے گئے چار بس روٹس جو خدمات دوبارہ شروع کریں گے وہ درج ذیل ہیں۔

روٹ نمبر 102، الراشدیہ اسٹیشن سے گلوبل ولیج تک ، 60 منٹ کے وقفے سے۔
روٹ نمبر 103، یونین اسکوائر سے گلوبل ولیج تک، 40 منٹ کے وقفے سے۔
روٹ نمبر 104، الغبیبہ بس اسٹیشن سے گلوبل ولیج تک، 60 منٹ کے وقفے سے۔
روٹ نمبر 106، مال آف ایمریٹس بس اسٹیشن سے گلوبل ولیج تک، 60منٹ کے وقفے سے۔
بتایا گیا ہے کہ آر ٹی اے مال آف ایمریٹس بس اسٹیشن اور میرکل گارڈن کے درمیان سواروں کی آمدورفت کے لیے روٹ 105 کو بھی دوبارہ شروع کرے گا ، 30 منٹ کے وقفے سے یہ سروس اتوار سے جمعرات تک چلے گی ، جمعہ اور ہفتہ کو 20 منٹ کی تعدد پر میرکل گارڈن کے لیے بس سروس ہوگی اور کرایہ 5 درہم ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button