متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں چار روز کی چھٹیاں : ایمریٹس نے چار دنوں کیلئے خصوصی کرایوں کا اعلان کردیا

خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
دبئی :دبئی کے ایمریٹس ايئرلائن نے موسم سرما کی تعطیلات کيلئے یورپ اور شمالی امریکہ کے منتخب مقامات کيلئے خصوصی فضائی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی دسمبر کے پہلے ہفتے میں چار دن کی چھٹیوں کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔

صارفین 15 جون 2022 تک سفر کیلئے 31 اکتوبر سے 7 نومبر 2021 تک خصوصی کرایوں میں بکنگ کر کے موسم سرما کی چھٹیوں کی منصوبہ بندیوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔

اکانومی کلاس اور بزنس کلاس کے مسافر 1,945 درہم اور بزنس کلاس کے مسافر 9,995 درہم میں استنبول کا دورہ کر سکتے ہیں۔

زیوریخ کیلئے قیمتوں کا آغاز اکانومی کلاس میں 2,105 درہم اور بزنس کلاس میں 10,995 درہم سے ہوگا۔

لندن میں چھٹیاں گزارنے کیلئے فلائٹس اکانومی کلاس میں 2,255 درہم اور بزنس کلاس میں 11,335 درہم میں بکنگ کر سکتے ہیں۔

مانچسٹر کیلئے اکانومی کلاس میں 2,295 درہم اور بزنس کلاس 12,235 درہم سے شروع ہوتے ہیں۔ پیرس کیلئے اکانومی کلاس 2,185 درہم اور بزنس کلاس 11,995 درہم ، ڈبلن کیلئے اکانومی کلاس 2,285 درہم اور بزنس کلاس 11,555 درہم میں بک کیے جا سکتے ہیں۔

میونخ کیلئے اکانومی کلاس میں فلائٹ ٹکٹ 2,185 درہم اور بزنس کلاس میں 10,985 درہم سے شروع ہوتے ہیں۔

نیویارک کے کرایے اکانومی کلاس کیلئے 3,205 اور بزنس کلاس 14,655 درہم سے شروع ہوتے ہیں۔ لاس اینجلس کیلئے اکانومی کلاس 3,285 درہم اور بزنس کلاس 18,995 درہم ، بوسٹن کیلئے اکانومی کلاس میں 3,005 درہم اور بزنس کلاس کیلئے 16,755 درہم ، میامی کیلئے اکانومی کلاس 3,245 درہم اور بزنس کلاس 18,555 درہم اور ٹورنٹو کیلئے 3,775 درہم اکانومی کلاس میں اور 15,495 درہم بزنس کلاس میں کریہ ہوگا۔

2021 کیلئے آخری بریک بدھ کے روز یکم دسمبر سے شروع ہوگا جو چار دسمبر تک جاری رہے گا۔ یہ متحدہ عرب امارات کے یوم یاداشت او متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسب سے ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button