متحدہ عرب امارات

شارجہ: ممنوعہ علاقے میں شکار کے الزام میں 4 افراد پر فی کس 10 ہزار درہم جرمانہ عائد

گرفتار ہونے والے چاروں افراد مچھلی اور کیکڑوں کی بھاری مقدار لیجا رہے تھے

 

تفصیلات کے مطابق شارجہ کی ماحولیات اور پروٹیکٹڈ ایریا سے متعلق اتھارٹی نے حال ہی میں چار  افراد کو الکرم پروٹیکٹڈ ایریا میں شکار کے لیے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتارکیا ہے۔

انوائرمنٹ اینڈ پروٹیکٹڈ ایریاز اتھارٹی کی چیئرپرسن، ہانا سیف السویدی نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے لیے محفوظ علاقے میں داخلے پر پابندی کے لیے لگائی گئی واضح ہدایات کے باوجود کچھ افراد نے اس علاقے میں داخلے ہونے کی کوشش کی ہے۔ جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔  انکا کہنا تھا کہ علاقے میں لگائے گئے سائن بورڈز پر واضح طور پر لکھا ہے کہ علاقے میں حکام کی جانب سے اجازت کے بغیر داخل ہونا منع ہے۔ لیکن اس کے باوجود گرفتار افراد نے علاقے میں داخل ہو کر جنگلی حیات اور دیگر علاقے کو خطرے میں ڈالا۔

السویدی کا مزید کہنا تھا کہ ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے افراد بھاری مقدار میں مچھلی اور کیکڑے لیجا رہے تھے، جس پر انہیں سخت قوانین کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو فی کس 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کالبہ شہر کے ساحلی علاقےمیں واقع الکرم ایریا متنوع ماحول کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اس علاقے میں سمندری پانی کے درخت مینگروزاور مٹی اور گھاس سے بھری ہوئی دلدلیں پائی جاتی ہیں۔ جو مختلف نوع کی حیاتیات کو پنپنے کے لیے موزوں ماحول مہیا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ شارجہ میں ماحولیات اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کی صورت  سزائیں شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے دی جاتی ہیں۔

ماحول کو پہنچائے جانے والے نقصانات میں زمین یا جنگل کو نقصان پہنچانا یا درخت کاٹنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ تعمیر کے کام دوران نکلنے والے ویسٹ کو ان علاقوں میں سیوریج کے نظام میں پھیکنا بھی جرم میں ہے۔  ایسے کسی بھی جرم کی صورت میں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button