خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر ۴۰۰ درہم جرمانہ اور۴ بلیک پوائنٹس

خلیج اردو: گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر گاڑی چلانے والوں کو 4 بلیک پوائنٹس اور ۴۰۰ درہم جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

راس الخیمہ پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ سڑک پر مناسب فاصلہ برقرار رکھنا سب کی حفاظت کے لیے بہت ضروری ہے۔

محفوظ فاصلہ رکھنا یقینی بناتا ہے کہ کچھ غلط ہونے کی صورت میں موٹرسوار کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے کافی وقت ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فاصلہ برقرار رکھنے سے قاصر رہنا جانوں کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

دیگر امارات میں بھی حکام نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ رفتار کی حد کی پابندی کریں، خاص طور پر رمضان کے دوران۔ کیونکہ افطار یا تراویح کی نماز سے پہلے تیز رفتاری ماہ مقدس میں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button