خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے 434 نئے مریض ، مزید 440 صحتیاب ، کوئی موت نہیں

خلیج اردو۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 2 لاکھ 42 ہزار 769 ٹیسٹ کیئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی قومی سطح پر جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج میسر کرنے کی مہم جاری ہے ۔ اس کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے نئے متاثرہ 434 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے نتیجہ ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 19 ہزار 213 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں ، ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری علاج معالجہ بھی میسر کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے کسی کی جان ضائع نہیں ہوئی اور اس کے نتیجے میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2342 ہی رہی – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 440 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 98 ہزار 781 ہوگئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button