متحدہ عرب امارات

حادثات میں 46 فیصد اضافہ ‘ شارجہ میں ڈرائیونگ کرنے والے پاکستانی احتیاط کریں

یو اے ای کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران شارجہ میں 846 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ٹریفک حادثات میں 46 فیصد اضافہ ہوگیا‘ یو اے ای کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران شارجہ میں 846 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، ایک دن میں سب سے زیادہ 287 حادثات 4 دسمبر کو ریکارڈ کیے گئے ، گزشتہ سال امارات کے قومی دن کی چھٹیوں کے دوران شارجہ میں 579 حادثات رپورٹ ہوئے تھے۔

گلف نیوز کے مطابق شارجہ میں معمولی ٹریفک حادثات کے لیے مشترکہ سروے کرنے والی کمیٹی نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی تعطیلات کے دوران شارجہ میں 846 چھوٹے ٹریفک حادثات کی رپورٹیں موصول ہوئیں ، جہاں 1 سے 4 دسمبر تک ہونے والے ٹریک حادثات میں یہ تقریباً 46 فیصد کا اضافہ ہے ، جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران امارت میں 579 حادثات رپورٹ ہوئے تھے۔

Rafid ایپلی کیشن اور کمپنی کے کال سینٹر کے ذریعے حاصل کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک دن میں سب سے زیادہ 287 حادثات 4 دسمبر کو ریکارڈ کیے گئے ، ان چھٹیوں کے دوران سب سے کم ٹریفک حادثات 3 دسمبر کو رپورٹ ہوئے ، ایکسیڈنٹ اینڈ آر ایس اے ڈپارٹمنٹ اور مشترکہ کمیٹی کے ایک رکن عبدالرحمن الشامسی نے تصدیق کی کہ تعطیلات کے دوران اکثر ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے کیوں کہ ڈرائیور اپنی منزلوں پر تیزی سے پہنچنا چاہتے ہیں اور ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کرتے ہیں۔

الشامسی نے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ روڈ سیفٹی معیارات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریفک حادثات اور چوٹوں کی شرح میں کمی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ، حادثات ک

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button