متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں موٹروسائیکل سواروں کی حفاظت سے متعلق مہم کا آغاز کر دیا گیا

خلیج اردو 11 نومبر 2021

ابوظہبی: مختلف سرکاری محکموں کے اشتراک سے موٹر سائیکل سواروں کی خفاظت کیلئے آگاہی مہم کا آٓغاز کر دیا گیا۔

ٹریفک سیفٹی سے متعلق مشترکہ کمیٹی کے اس اقدام کو محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ ابوظہبی پولیس کی جنرل کمانڈ اور وزارت صحت بھی اس مہم کا حصہ ہے۔

اس مہم میں خصوصی طور پر مختلف ریسٹورنٹ،اشیائے خوردونوش کی دکانوں،کوریئر سروس اور دیگر چھوٹے کاروبار سے منسلک ڈیلیوری رائیڈرز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔یہ رواں سال کے آغاز میں سڑکوں پر اموات کی روک تھام کے لیے شروع کی گئ "وژن زیرو” حکمت عملی کے مطابق ہے۔

اس مہم کا مقصد موٹر سائیکل سواروں اور ڈیلیوری کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں پر زور دینا ہے کہ وہ ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے تمام اصولوں کی پابندی کریں اور ایسے کسی بھی غیر قانونی طرز عمل سے گریز کریں جس سے موٹرسائیکل سواراور پیدل چلنے والوں کو خطرہ لاحق ہو۔

ٹریفک سیفٹی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے مطابق تیز رفتاری،روڈ لین کے مطابق نہ چلنا،غلط اور خطرناک اوورٹیکنگ اور بغیر انڈیکیٹرز کے اوورٹیک کرنا موٹر سائیکل حادثات کی بنیادی وجوہات ہیں۔

کمیٹی نے ڈیلیوری کمپنیوں کو موٹر سائیکل سواروں کو انکی حفاظت سے متعلق تمام ضروری سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button