متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 5 اماراتوں میں ٹریفک جرمانے آدھے معاف کر دیئے گئے ہیں ، آپ کے سوالات اور ان کے جوابات

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے سات امیریٹس کا اتحاد ایک وہ تاریخی لمحہ ہے جس نے آج کے دن میں یہ ممکن بنایا کہ دنیا میں ایک ایسا ملک ہے جو ترقی کا پیکر بن گیا ہے۔

اتحاد کے پچاس سال کی تقریبات اس سال منعقد ہوئیں اور اس موقع پر جہاں اگلے پچاس سالوں کیلئے پلاننگ کی گئی وہاں عوام کو بھی کافی فوائد پہنچائے گئے۔ اس ضمن میں حکام نے شارجہ ، عجمان ، فوجیرہ ، ام القوین نے ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد رہائشیوں پر اضافی بالی بوجھ کم کرنا اور انہیں ٹریفک جرمانے ادا کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اگرچہ تمام مذکورہ بالا ایمریٹس میں رعایتوں کی شرح برابر ہے لیکن اس رعایت کے حوالے سے ایکسپائری اور دیگر زمروں میں کچھ فرق ہے جس کو درج ذیل میں سمجھایا گیا ہے۔

سوال : رہائشی کب ان رعایت شدہ جرمانوں کی ادائیگیاں کر سکتے ہیں؟
شارجہ میں 21 نومبر سے 31 نومبر 2022 تک ، عجمان میں 21 نومبر سے 31 دسمبر تک ، ام القوین میں یکم دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک ، فوجیرہ میں 50 دنوں کی رعایت 28 نومبر سے شروع ہوئی ہے اور راس الخیمہ میں 5 دسمبر سے 3 جنوری 2022 تک یہ سہولت دی جائے گی۔

سوال : کیا جرمانوں پر دی گئی رعایت کسی خاص دن سرزد ہونے والی خلاف ورزیوں تک محدود ہے؟
شارجہ میں یہ رعایت 21 نومبر 2021 سے پہلے سرزد خلاف ورزیوں پر ہے۔
عجمان میں رعایت 14 نومبر 2021 سے پہلے سرزد خلاف ورزیوں پر ہے۔
ام القوین میں رعایت 31 اکتوبر 2021 سے پہلے سرزد خلاف ورزیوں پر ہے۔
فوجیرہ میں یہ رعایت 25 نومبر 2021 سے پہلے سرزد خلاف ورزیوں پر ہے۔
راس الخیمہ میں یہ رعایت کسی خاص تاریخ تک کیے گئے خلاف ورزیوں تک محدود نہیں۔

سوال : جن خلاف ورزیوں پر جرمانہ ہوئے ان میں سے کس جرم کی صورت میں رعایت نہیں ہوگی۔
شارجہ میں سرخ بتی پر سے گزرنا ، بے ترتیب درائیونگ کرنا اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا۔
عجمان میں بے ترتیب ڈرائیونگ کرنا اور لوگوں کی زندگیاں خبرے میں ڈالنا ۔
لائنسز کے بغیر گاڑیوں کی موڈیفیکیشن کرنا والوں کو رعایت نہیں ہوگی۔

ام القوین میں بے ترتیب ڈرائیونگ کرنا اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا ۔ لائنسز کے بغیر گاڑیوں کی موڈیفیکیشن کرنا والوں اور کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہیں ہوگی۔

فوجیرہ میں ٹریفک کی سرخ بتی پر سے گزرنا بے ترتیب ڈرائیونگ کرنا اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا ۔ لائنسز کے بغیر گاڑیوں کی موڈیفیکیشن کرنا والوں کیلئے ٹریفک جرمانوں پر رعایت نہیں ہوگی۔

راس الخیمہ میں سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں اس زمرے میں شامل نہیں۔

سوال : میری گاڑی ضبط کی گئی ہے اور میرے ڈرائیونگ بک میں بلیک پوائنٹس بھی ہیں ، کیا میں جرمانوں پر رعایت لینے کا اہل ہوں؟
عجمان ، شارجہ اور راس الخیمہ میں ڈرائیوروں کیلئے رعایت ہے کہ وہ گاڑی کے ضبط شدہ آرڈر لے کر جرمانہ ادا کر سکتے ہیں اور اپنے ٹریفک پوائنٹس منسوخ کروا سکتے ہیں تمام ام القوین میں حکام نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button