متحدہ عرب امارات

شارجہ: ٹریفک کے جرمانوں میں 50 فیصد رعایت: سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی دور کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹریفک سے متعلق جرمانے ادا کرنےکے لیے فیڈرل ٹریفک سسٹم اور اسمارٹ ڈیوائسز میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کی صبح حکام کی جانب سے سسٹم میں کسی خرابی کے پیدا ہوجانے سے متعلق ٹوئیٹ کیا گیا تھا۔

تاہم، اس ٹوئیٹ کے کچھ ہی منٹوں بعد سسٹم میں آنے والی خرابی کو دور کیے جانے سے متعلق ٹوئیٹ کر دیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے سسٹم میں خرابی کے باعث ہونے والی تاخیر پر معذرت کی گئی ہے۔

مزید برآں، اس ماہ کے آغاز میں حکام کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اور یہ اسکیم ابھی تک جاری ہے، اور آپ اس سے ابھی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس اسکیم کا اعلان یو اے ای کی 49 ویں سالگرہ کے موقعے کے حوالے سے کیا گیا تھا اور یہ اسکیم 49 دنوں تک جاری رہنی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button