متحدہ عرب امارات

شارجہ میں جرمانوں کی ادائیگی کیلئے دی جانے والی خصوصی ڈسکاؤنٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

خلیج اردو
شارجہ: متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جس میں ٹریفک قوانین کو کوئی سمجھوتہ نہیں اور نظام ٹریفک کو ہموار رکھنے کیلئے بھاری جرمانہ بھی عائد ہوتے ہیں۔

تاہم عوام کی سہولت کیلئے ان جرمانوں پر مختلف اوقات میں ڈسکاونٹ بھی دیا جاتا ہے تاکہ کوئی بوجھ تلے نہ رہے۔ اسی تناظر میں آر ٹی اے شارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 50 فیصد رعایت 31 جولائی کے بعد بھی جاری رہے گی۔ یہ تاریخ ان راعیتوں کیلئے آخری تھی جس میں توسیع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ توسیع 4 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رعایت کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے 31 مارچ 2022 تک جاری ہونے والے جرمانے پر ہوتا ہے۔

جرمانے درج ذیل طریقوں سے ادا کیے جا سکتے ہیں۔

شارجہ آر ٹی اے کی ویب سائیٹ www.srta.gov.ae پر جرمانے ادا ہوسکتے ہیں۔
شارجہ آر ٹی اے کی سمارٹ اپلیکیشن کے ذریعے، العزرہ میں آر ٹی اے کے ہیڈکوارٹرز جاکر اور شارجہ آر ٹی اے کی شاخیں کلبہ اور خورفکان میں جرمانے جمع کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button