متحدہ عرب امارات

یو اے ای: نئے سال کے تحفے کے طور پر ٹریفک کے جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

نئے سال کی خوشی کے موقعے اور شہریوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے رد عمل کے طور پر راس الخیمہ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہوئے جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کی اسکیم کی مدت کو 3 جنوری 2021 تک بڑھا دیا۔

اس موقعے پر راس الخیمہ پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ان میں سے جس نے بھی ابھی تک جرمانے ادا نہیں کیے وہ اس اسکیم سے 3 جنوری تک فائدہ حاصل کریں اور جلد از جلد اپنے اوپر عائد جرمانے ادا کریں۔

جرمانون میں رعایت کی یہ اسکیم ہر قسم کے ٹریفک جرمانے کے لیے ہے۔ لہذا اگر آپ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کوئی جرمانہ عائد ہوا ہے تو آپ اس کو 50 رعایت کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں۔

جرمانے ادا کرنے طریقہ کار:

رعایت کےساتھ جرمانے ادا کرنے کے لیے آپ کو وزارت داخلہ کی اسمارٹ فون ایپ کا استعمال کرنا ہوگا۔

لیکن جن افراد کی گاڑیاں ضبط ہوئیں ہیں انہیںٰ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے السعادی ایئریا میں واقع ٹریفک اینڈ لائسنسنگ سنٹر میں وہیکل ایمپاؤںڈمنٹ کمپلیکس جانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button