متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا 50 واں قومی دن : ہاٹا میں فرنٹ لائن ورکرز ، شہیدا کے خاندانوں کیلئے خصوصی شو کا انعقاد کیا گیا

خلیج اردو 06 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی مناسبت سے فرنٹ لائن ہیروز ، خصوصی افراد اور شہدا کے خاندانوں سمیت دیگر معزز مہمانوں نے ہاٹا میں منعقدہ شو میں شرکت کی۔

اس دن کا شو خصوصی طور پر انہی افراد کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ ان افراد کی خدمات اور قربانیوں کو خراج پیش کرنا شو کا مقصد تھا۔

شرکاء قدرتی مناظر کے درمیان ہاٹا ڈیم کے وسط میں تیرتے ہوئے اسٹیج پر تھیٹر کے شو سےلطف اندوز ہوئے۔ شو میں پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے آتش بازی کی گئی۔

یو اے ای کے 50 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کیلئے سب کو دعوت ہے۔ اس حوالے سے www.UAENationalDay.ae پر ٹکٹ دستیاب ہیں۔

حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق شو میں شرکت کیلئے تمام ویکسین شدہ ٹکٹ ہولڈرز کو الحوسن ایپلیکیشن میں گرین پاس کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

غیر ویکسین شدہ ٹکٹ ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کیلئے آخری 72 گھنٹوں میں کیے گئے کرونا پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button