متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عید پر شہریوں اور رہائشیوں کیلئے ممکنہ چھٹیوں کا کا پتہ چل گیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات اور مضافات کے ممالک میں عید الاضحی 9 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ ایسے میں یو اے ای میں مکینوں کو تہوار کے موقع پر چار دن کی چھٹی ملے گی۔

 

فلکیاتی حساب کے مطابق اسلامی مہینے ذوالحجہ کا 30 جون بروز جمعرات سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ امارات فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق عید الاضحیٰ کا تہوار جو 10 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے، 9 جولائی کو منایا جائے گا۔

 

امارات کے فلکیاتی سوسائیٹی کے سربراہ ابراہیم الجروان کے مطابق اس دن کی اسی گریگورین تاریخ جمعہ 8 جولائی ہے۔

 

اس موقع پر یو اے ای کے رہائشیوں کو تہوار کے موقع پر چار دن کا وقفہ ملے گا۔ وقفے میں یوم عرفہ اور عید الاضحی کے تین دن شامل ہیں۔

 

یوم عرفہ کیا ہے؟

 

9 ذوالحجہ کو ہونے والا یہ مسلمانوں کے لیے مقدس ترین دن ہے۔ عازمین حج عرفہ نامی پہاڑی پر اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے دن گزارتے ہیں۔ یہیں سے مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری خطبہ دیا۔

 

عید الاضحی کیا ہے؟

 

عید الاضحی یا قربانی کا تہوار خصوصی دعاؤں کی ادائیگی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ مسلمان مال مویشیوں کو ذبح کرتے ہیں۔ یہ حضرت ابراہیم کے اللہ تعالی کی جانب سے ایمان کے امتحان کی یاد میں کیا جاتا ہے۔

 

یہ تہوار اللہ کے حکم کی بنیاد پر حضرت ابراہیم کا اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے رضامندی کو منانا ہے۔

 

 قربانی سے پہلے اللہ نے حضرت ابراہیم کو ایک مینڈھا دیا جسے انہوں نے ذبح کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button