خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی شہریوں کیلیے 6 پرکشش ملازمتیں!

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے 6 پرکشش ملازمتیں کون سی ہیں اس حوالے سے وزارت افرادی قوت نے فہرست جاری کی ہے۔

دنیا کا ایک بڑا طبقہ ملازم پیشہ ہے جو سرکاری اور نجی اداروں میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ملازم پیشہ افراد کی بھی ترجیحات ہوتی ہیں کہ وہ کس فیلڈ میں جانا چاہتے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے فہرست جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں مقامی شہریوں کے لیے 6 ایسی آسامیوں کی فہرست جاری کی ہے جو اماراتی شہریوں کے لیے پرکشش ہیں اور وہ یہ ملازمتیں کرنے یا ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری اس فہرست کے مطابق اماراتی شہری پرائیویٹ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز، سائنسی، تکنیکی اور انسانی امور کے ماہرین، سروسز اور سیلز کے شعبوں کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں ایسے 5 بڑے اقتصادی شعبوں کا بھی ذکر ہے جن میں اماراتی شہری کام کر رہے ہیں۔ شہری کاروباری خدمات، مالیاتی ثالثی، تجارت، مینٹیننس، تعمیرات اور امدادی صنعت کے شعبوں سے منسلک ہیں۔

وزیر افرادی قوت و اماراتائیزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن العور کا کہنا کہ ملکی قیادت اماراتائیزیشن پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button