متحدہ عرب امارات

دبئی کے ایک گودام سے ماسک چوری کرنے والے 6 پاکستانی باشندوں کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ایک گودام میں گھس کر 1 لاکھ 50 ہزار درہم مالیت کے فیس ماسک چوری کرنے والے 6 افراد پر مشتمل گروہ کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

مقدمے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

یہ مقدمہ اس سال 18 جون کا ہے جس میں کی رپورٹ الرشیدیہ تھانے میں درج کروائی گئی تھی۔ رپورٹ میں الزم عائد کیا گیا تھا کہ 6 پاکستانی جن کی عمریں 24 سے 45 سال کے درمیان ہیں، وہ ایک گودام کے تالے توڑ کر اس میں داخل ہوئے اور وہاں سے 1 لاکھ 50 ہزار درہم مالیت کے ماسک چوری کر کے لے گئے۔

جس کے بعد پولیس نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ریکارڈ کے مطابق 38 سالہ چینی ملازم نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ 18 جون کی صبح ساڑھے نو بجے کام پر گیا تو اسے چوری کا پتہ چلا۔ ملازم نے بتایا کہ "میں راس الخور انڈسٹریل ایئریا میں جب گودام پر پہنچا تو میں دیکھا کہ گودام کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ اور گودام سے تقریبا 156 ڈبے غائب ہیں جن میں 1 ہزار ماسک تھے اور انکی مالیت 1 لاکھ 50 ہزار درہم تھی۔ جس کے بعد میں واقع کی اطلاع پولیس کو کی”۔

مزید برآں، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تفتیش کے بعد وہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیے اور گودام کے تالے توڑنے کے لیے استعمال کیے جانے والے آلات بھی ایک ملزم کی گاڑی سے برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے فیس ماسک ایک بنگلہ دیشی کو بیچے تھے۔  پولیس کے مطابق ملزمان نے اقرار کیا کہ وہ اس پہلے بھی کئی چوریاں کر چکے ہیں۔

تاہم، دبئی کی ابتدائی عدالت نے 6 ملزمان کو 3 سال قید 1 لاکھ 50 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اور حکم دیا ہے کہ قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد مجرمان کو ملک بدر کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف 15 دن میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button