متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں ناقص ٹائر کے استعمال پر 6000 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا

ناقص ٹائر استعمال کرنے والوں کو چار بلیک پوائنٹس کے ساتھ ساتھ 500 درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور گاڑی کو جیل بجوا دیا جاۓ گا.

ابوظہبی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال موسم گرما کے دوران ابوظہبی میں 6000 سے زائد گاڑی چلانے والوں کو ٹائر کی حفاظت کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا ، سن 2019 میں گرمیوں کے مہینوں کے دوران ٹائر پھٹ جانے سے تین افراد ہلاک اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوۓ تھے۔

اس طرح کے ڈرائیوروں کو چار بلیک پوائنٹس کے ساتھ 500 درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی گاڑی ایک ہفتے کے لئے بند کر دیا جاۓ گا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ اور ختم ہونے والے ٹائر گرم روڈ کی سطحوں پر آسانی سے پھٹ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہو جاتے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے ڈرائیوروں کو باقاعدگی سے اپنی گاڑی کے ٹائروں کی جانچ پڑتال کی یاد دہانی کرائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں کیونکہ ان میں عام طور پر ہوا کا دباؤ خاص طور پر گرم موسم کی صورتحال میں بڑھ جاتا ہے۔

 

Source ; Kaheej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button