پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پشاور ائر پورٹ پر شارجہ کے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد

خلیج اردو: پشاور ائر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کر لی

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کےعملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button