متحدہ عرب امارات

دبئی: ساحل سمندر پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 721 افراد پر جرمانے عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے مطابق اس سال مارچ سے ستمبر کے درمیان ساحل سمندر پر جانے والے افراد میں سے 721 پر کورونا ایس او پیر کی خلاف ورزی کے باعث جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اس موقعے پر دبئی پورٹ پولیس کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل سعید المدنی کا  تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کر کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤں لگا دیا گیا تھا۔ جس میں پارک اور ساحل بھی سیاحوں کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔

تاہم، 30 مئی کو پارک اور ساحل کورونا کے خلاف احیتاطی تدابیر پر عمل کی شرط کے ساتھ کھول دیے گئے تھے۔

اس لیے ساحل پر آنے والے تمام افراد کے لیے ماسک پہننا، ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور سوائے فیملیز کے باقی تمام افراد کے لیے پانچ سے زائد کا گروپ نا بنانا لازم قرار دیا گیا تھا۔

اور ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

کرنل سعید کا کہنا تھا کہ پولیس کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سائیکلوں کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے۔

مزید برآں، جرمانوں کے حوالے سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں کورونا کے بھڑتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ اور حکومت کورونا ایس اوپیز پر عمل  نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برت رہی ہے۔

منگل کے روز ہی دبئی کے اکنامک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چار کاروباری یونٹس پر ملازمین کے ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ پیر کے روز دبئی اور عجمان میں حکام نے 11 کاروباروں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button