متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: منی لانڈرنگ اور کریپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ کے جرم میں 9 افراد کو 10 سال قید کی سز سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی کریمنل کورٹ کے 9 افراد اور 6 کمپنیوں کو غیر قانونی کمپیوٹر پراسیس کے ذریعے 18ملین درہم کمانے کے جرم میں سزا سنا دی۔

مقدمے میں نامزد 9 مجرموں میں 5 مفرور ہیں جبکہ 4 پولیس کی حراست میں ہیں۔ عدالت نے چاروں کو مجرمان کی موجودگی میں کل 9 مجروموں کو 10 سال قید اور فی کس 10 ملین درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزید برآں، عدالت نے مقدمے میں نامزد کمپنیوں پر فی کس 50 ملین درہم جرمانہ اور منی لانڈرنگ میں استعمال کیےجانے والے فنڈز ضبط کرنے کی سزا عائد کی ہے۔

اس جرم میں مجرمان پر الزام تھا کہ انہوں نے متاثرہ افراد کو ایک جعلی اسکیم کے ذریعے بیوقوف بنایا جس میں انہیں ایک شیل کمپنی میں انویسٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔ اس کمپنی کے بارے میں ملزمان کا دعویٰ تھا کہ یہ کمپنی ڈیجیٹل کرنسی کی ٹریڈنگ میں مہارت رکھتی ہے اور اس کے گلوبل مارکیٹ میں شیئرز ہیں۔

مزید برآں، سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو ایک ہفتے کے اندر 30 فیصد تک کا منافع دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اور انہیں گاہے بگاہے  سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب بھی دی جاتی تھی تاکہ وہ زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔

تاہم، جب مدعاعلیہان نے منافع کی تقسیم کے لیے ایک شرط عائد کی تو ایک متاثرہ شخص کو شک گزرا اور اس نے حکام کو مطلع کر دیا۔ جس کے بعد ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے تفتیش کا آغاز کیا تو کمپنی کا فرڈ پکڑا گیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button