خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی خاندان کے بچوں کی تعلیمی میدان میں نمایاں شراکت و کامیابی حاصل کرنے پر100,000 درہم انعام کا اعلان

خلیج اردو: ایک اماراتی خاندان کو اپنے بچوں کی تعلیمی میدان میں نمایاں شراکت و کامیابی حاصل کرنے پر اگلے خلیفہ ایوارڈ برائے تعلیم کے تحت 100,000 درہم انعام سے نوازا جائے گا، تعلیم کے لیے خلیفہ ایوارڈ نے اپنا 16 واں ایڈیشن شروع کردیا ہے جس میں اس نے تعلیمی اور قانونی شخصیت کے ایوارڈز سمیت نئی کیٹیگریز کا اعلان کیا ہے تاکہ ان لوگوں کو اعزاز اور پہچان دی جا سکے جنہوں نے تعلیمیمیدان میں آگے بڑھانے میں کوششیں کی ہیں۔

اس ایوارڈ میں اماراتی خاندان کی ممتاز کیٹیگری کا بھی تعارف کرایا گیا جس نے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی تعلیمی کارکرگی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ حکام کے مطابق، جیتنے والے خاندان کو شیلڈ اور 100,000درہم کا نقد انعام دیا جائے گا۔

یہ ایوارڈ مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو تعلیم کے شعبے کو بہت اہمیت دینے اور تعلیمی منصوبوں کو شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

خلیفہ ایوارڈ برائے ایجوکیشن ایڈیشن برائے 2023 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر 10 شعبوں پر مشتمل ہے جسے 17 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

خلیفہ ایوارڈ برائے تعلیم کے سیکرٹری جنرل امل العفیفی نے کہا کہ "اس ایوارڈ نے تعلیم اور علم کے میدان میں تمام عناصر کو آگے بڑھایا ہے، خاص طور پر استاد کو”۔

ایوارڈز کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حامد ابراہیم نے کہا کہ منتظمین 6 ستمبر 2022 سے 31 جنوری 2023 تک تمام زمروں کے لیے خلیفہ ایوارڈ برائے تعلیم کے لیے امیدواروں سے درخواستیں وصول کریں گے۔ تمام درخواستیں ایوارڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ : www.khaward.ae

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button