خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں گینگ نے ایک آدمی کو اسکا سونا فروخت کرنے کا جھوٹا وعدہ کرکے اس سے 120,000 درہم چوری کرلیے۔

خلیج اردو: دبئی میں ایک چار رکنی گروہ کو ایک شخص سے 120,000 درہم چرانے پر جیل بھیج دیا گیا ہے جس سے انہوں نے 24 کلو سونا فروخت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

کیس کی تفصیلات گزشتہ جون کی ہیں، جب متاثرہ شخص نے ایک رپورٹ درج کروائی جس میں اس نے کہا کہ اسے ایک گروہ نے 120,000 درہم کا لالچ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسکا 24 کلو سونا بیچ دیں گے۔

وہ گینگ میں شامل لوگوں میں سے ایک سے رابطے میں تھا جس نے اس سے خریداری کے لیے دبئی میں النہدہ میں رقم کے ساتھ اس سے ملنے کو کہا۔ جب وہ اس علاقے میں گینگ کے پاس پہنچا تو انہوں نے اس سے چاقو کی نوک پر رقم دینے کو کہا اور اس رقم والے تھیلے کو کاٹ کراسے لوٹا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

کیس فائل کے مطابق، ایک تفتیشی ٹیم گینگ کے ارکان کی شناخت کرنے میں کامیاب رہی اور ان میں سے چار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک اور ساتھی تھا جس نے اس جرم کی منصوبہ بندی کی اور ان میں سے ہر ایک کو6,000 درہم حصہ دیا ۔

دبئی کی فوجداری عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے ان سب کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔ انہیں چوری کی رقم واپس کرنے اور سزا پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button