خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک مرد نے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے خاتون سے 620,000 درہم اینٹھ لیے

خلیج اردو: دبئی میں ایک 33 سالہ ایشیائی شخص نے ایک مغربی ملک کے فوجی افسر کا روپ دھارکر ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے شادی کی خواہشمند یورپی لڑکی سے شادی کرنے اور اس کے ساتھ امریکہ منتقل ہونے کا وعدہ کیا۔

دونوں کے مابین بات زیادہ بڑھی تو انکے درمیان سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن بات شروع ہوئی جس دوران اس شخص نے خاتون کو فوجی افسر کی جعلی تصویریں بھیج کر اسکا یقین جیتنے کی کوشش کی-

اس نے کہا کہ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے لیکن اس سے شادی کرنے کے بعد اس کے ساتھ امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ یہ شخص بار بار اس سے پیسے مانگتا تھا۔ اسکا کہنا تھا کہ یہ رقم ان کی شادی اور امریکہ میں زندگی کے لیے استعمال کی جانی تھی۔ ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ رقم ایک فوجی کو رشوت دینے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی تاکہ اسے فوج میں شفٹ کر سکے۔ کل رقم درہم 620,000 بنتی ہے۔ متاثرہ خاتون نےساتھ میں 100,000 کی ڈیجیٹل کرنسی بھی خریدی۔

رقم منتقل کرنے کے بعد، اس نے اس سے ملنے کو کہا۔ تاہم، وہ غائب ہو گیا اور اس کے ساتھ تمام رابطے بند کر دئیے-

متاثرہ خاتون نے پھر اسے گوگل کیا اور پتہ چلا کہ وہ ایک سابقہ افسر ہے جس کی فیملی ہے، اور اس نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔

سی آئی ڈی کے افسران جب ملزم کے مقام پر پہنچے تو پتہ چلا کہ وہ 33 سالہ ایشیائی ہے جو بطور فورمین کام کرتا ہے۔

تفتیش اور ملزم کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے متاثرہ کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button