خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک شخص کو چھ آئی فونز چوری کرنے پر جیل اور ۲۸۰۰۰ درہم جرمانہ کی سزا

خلیج اردو: دبئی کی عدالت نے ایک ایشیائی پورٹر کو دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر کے بیگ سے چھ آئی فونز چرانے کے جرم میں تین ماہ کے لیے قید اور 28,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کی سزا پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

گزشتہ مارچ میں، ایک ایشیائی مسافر نے محسوس کیا کہ جب وہ اپنی منزل پر پہنچا تو اس کے سامان سے چھ آئی فون 12 غائب تھے۔ اس کے بعد وہ دبئی واپس آیا اور پولیس میں رپورٹ درج کرائی اورگمشدہ فونز کے سیریل نمبر جمع کرائے ۔

سرویلنس ٹیپس کا جائزہ لینے کے بعد سی آئی ڈی نے ملزم کی شناخت کی جس کے بعد ٹیم کو پبلک پراسیکیوشن سے اس کے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت ملی، جہاں انہیں 5,000 درہم مالیت کا ایک چوری شدہ فون اور دھوپ کا چشمہ ملا۔

ملزم نے دوران تفتیش فون چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ اس نے کہا کہ اس نے ان میں سے پانچ ایک استعمال شدہ فون کی دکان کو بیچے۔ مجرم نے مزید کہا کہ اس نے یہ چوری کرکے اس سے 5,000 درہم مالیت کے چشمے، ایک کیمرہ، ایک اور فون، ایک وائرلیس ہیڈسیٹ اور کچھ ذاتی لوازمات خریدنا تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button