خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں گرل فرینڈ پر حملہ کرنے اور بلیک میل کرنے پر ایک شخص کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے اپنی گرل فرینڈ پر حملہ آور ہونے اوراسے بلیک میل کرنے والے شخص کو مجرم قرار دے کر اسے تین سال قید کی سزا سنادی ہے جس کے بعد اسے ملک بدربھی کیا جائے گا-

اس کیس کی تفصیلات گزشتہ مئی کی ہیں، جب ایک خاتون نے بتایا کہ اسکے بوائے فرینڈ نے اسکو زبردستی لوٹا اورپھرسوشل میڈیا پر اسکی غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی ۔

اس نے بتایا کہ اسے واقعے کی صبح اس کے بوائے فرینڈ کی طرف سے کال موصول ہوئی تھی جس میں اس نے الکوز کے ایک تجارتی مرکز کے قریب رومیلا اسکوائر میں اس سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ اسے یقین تھا کہ مجرم کو کوئی مسئلہ ہے اور وہ شاید اس کی مدد چاہتا ہے، لیکن جب وہ اسے چھری کی نوک پر راہگیروں سے ایک خالی جگہ پر لے گیا تو وہ حیران رہ گئی، جب اس نے اس کے ساتھ ناشائستہ حرکت کرنے سے انکار کیا تو اس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور چاقو کی نوک پر اس سے سمجھوتہ کرنے والی تصاویر لے لی۔

اس نے مزید کہا کہ اس نے ان سے ان تصاویر کو مٹانے کی التجا کی، لیکن اس نے اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا، اور اسے کہا کہ اگر وہ مستقبل میں اس کے پاس آنے سے انکار کرتی ہے تو وہ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر ڈال دے گا۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس نے مجرم کو گرفتار کیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے متاثرہ کو دھمکی دی تھی اور اس کی رضامندی کے بغیر اور چاقو کی نوک پر اس کی تصاویر کھینچیں تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button