خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے نئی سہولت متعارف

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے نئی سہولت قائم کردی گئی۔

اماراتی ویب سائٹ کے مطابق مطارات دبئی کی انتظامیہ نے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہنے والا رابطہ سینٹر قائم کردیا ہے۔

رابطہ سینٹر سے کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام سے مطلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مطارات دبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیا رابطہ سینٹر جدید ترین عالمی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

رابطہ مراکز پر انٹرنیٹ، فون، ای میل اور سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے براہ راست مسافروں کے سوالات کا جواب فراہم کیا جاتا ہے۔

دبئی ایئرپورٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رابطہ سینٹر کی کارکردگی مؤثر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button