خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں چاند کی شکل کا نیا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا

خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں چاندکی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مون ورلڈ ریزورٹ نامی اس ہوٹل کی تعمیر کینیڈا کی ایک کمپنی کے سپرد کی گئی ہے جو مون ورلڈ ریزورٹ کی عمارت کو 48 ماہ میں تعمیر کرے گی جس کی مجموعی اونچائی 735 فٹ ہوگی، جس میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مون ورلڈ ریزورٹ کو بنانے کا مقصد ہوٹل میں آنے والے سیاحوں کو زمین پر ہی سستی خلائی سیاحت کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button