خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں 2019 میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو 5 ملین درہم کی ادائیگی

خلیج اردو: دبئی میں سال 2019 میں بس حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بھارتی شخص کو 5 ملین درہم (پاکستانی روپے میں 39 کروڑ سے زائد رقم) بطور معاوضہ ادا کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ڈرائیور کی غفلت سے عمان سے دبئی جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں بس میں موجود 31 مسافروں میں سے 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ان 17 افراد میں سے 12 بھارتی شہری تھے تاہم زخمی ہونے والوں میں سے ایک 20 سالہ نوجوان انجینئرنگ کا طالب علم محمد بیگ مرزا بھی تھا جسے اب 5 ملین درہم معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ کے داخلی راستے پر ہیڈ برج سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں بس کا اوپری حصہ مکمل تباہ ہوگیا تھا۔

بس ڈرائیور عمان کا باشندہ ہے، اسے 7 سال قید اور متاثرہ خاندانوں کو 3.4 ملین درہم بطور خون بہا کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم متاثرہ شخص کے وکیل نے عدالت سے رجوع کرکے اس رقم کو 5 ملین کروایا جو کہ اب ادا کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button