خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک کرایہ دارلفٹ میں 10 لاکھ درہم کی رقم بھول گیا تھا جو اس نے کسی سے ادھار لی تھی- پولیس

خلیج اردو: دبئی پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے ایک ہندوستانی تارک وطن کے ایماندارانہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے، کہ اس نے اپنی بلڈنگ کی لفٹ میں ملنے والے دس لاکھ درہم کی رقم پولیس کے حوالے کر دی۔

اتوار کے روز، دبئی پولیس نے ایکسپیٹ طارق محمود خالد محمود کو البرشا میں اپنی رہائشی عمارت سے ملنے والا بیگ واپس کرنے پر انعام سے نوازا تھا۔

البرشہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالرحیم بن شفیع نے بتایا کہ اسی عمارت کا ایک کرایہ دار نقدی سے بھرا بیگ لفٹ میں بھول گیا تھا جو اس نے کچھ مالی مشکل سے نمٹنے کے لیے کسی سے ادھار لی تھی۔ پولیس افسر نے کہا کہ وہ ایک شاپنگ مال سے واپس آنے کے بعد، اپنے اپارٹمنٹ کی طرف جاتے ہوئے بیگ لفٹ میں ہی بھول آیا،”

اس کے بعد اس نے فوری طور پر البرشا تھانے پہنچ کر گمشدہ بیگ کی اطلاع دی اور پولیس کو بتایا کہ اسے یاد نہیں ہے کہ وہ بیگ کہاں بھول گیا ہے۔

بریگیڈیئر بن شفیع نے کہا کہ اس وقت تک طارق نے بیگ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

پولیس نے کیس کی تصدیق کے بعد بیگ اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے طارق کو تعریفی سند سے نوازا اور کمیونٹی اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پولیس نے ایکسپیٹ کے حوالے سے کہا کہ اس اعزاز نے اسے "بڑا فخر اور خوشی” فراہم کردی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button