خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں کسی اور کے پاسپورٹ پر ملک چھوڑنے کی کوشش کرنیوالی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی میں کسی دوسری خاتون کا پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے پر ایک خاتون کو تین ماہ کی سزا سنائی گئی ہے جسکے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

خاتون ہوائی اڈے پر اس وقت پکڑی گئی، جب ایک پاسپورٹ افسر نے محسوس کیا کہ اس کا چہرہ پاسپورٹ پر موجود تصویر سے میل نہیں کھاتا۔

پاسپورٹ آفیسر نے پھر پاسپورٹ کو مشین سے چیک کیا تو اس میں تبدیلی کا پتہ چلا، جس پر اس نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے خاتون کو بدعنوانی کی عدالت میں بھیج دیا، جس نے اسے قید کی سزا سنائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button