متحدہ عرب امارات

ابراہیم ایکارڈ : متحدہ عرب امارات کے شہری کو اسرائیلی خاتون کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا

خلیج اردو
26 جولائی 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے ابراہیم ایکارڈ کے ثمرات آنا جاری ہے اور ایک تاریخی اور انسانیت دوست اقدام یہ ہوا ہےکہ اسرائیل خاتون نے اپنا گردہ متحدہ عرب امارات میں ایک مریض کو عطیہ کیا ہے۔

اسرائیلی خاتون شانی مارکویٹز اس ہفتے سرجری کے مراحل سے گزرے گی کیونکہ انہوں نے اپنا ایک گردہ ایک اماراتی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان اعضاء کے عطیہ کیے جانے کے پروگرام کے تحت ہوگا۔

شیبہ میڈیکل سنٹر کے ترجمان نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعضاء عطیہ کیے جانے کے مزید واقعات ہوں گے۔ آنے والے دنوں میں اعضاء کی عطیات اور میڈیکل ٹورزم میں اضافہ ہوگا۔

یہ طریقہ کار دونوں ممالک کے مابین ایک ہی ڈونر پروگرام کے حصے کے طور پر گردوں کا تین طرفہ تبادلہ ہے۔ منشر کی والدہ کو بھی گردے کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اور وہ رواں ہفتے ہی اپنے طریقہ کار کیلئے شیبہ کے اسپتال میں داخل ہوں گی اور اسی طرح حائفہ کے رمبم ہیلتھ کیئر کیمپس میں ایک مریض متحدہ عرب امارات میں ایک ڈونر سے ٹرانسپلانٹ وصول کرے گا۔

بدھ کے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد شیبہ اسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کے عمل کو فلمایا جائے گا۔ منشہر کا گردے ابوظہبی ہوائی جہاز میں لایا جائے گا جو ایک تاریخ ہوگی۔

والز کا کہنا ہے کہ "اب ہم ابراہیم ایکارڈ کی بدولت وہ کام کرنے کے قابل ہو گئے ہیں جو ممکن نہیں تھے اور خلیج میں شہریوں کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

15 ستمبر کو ابراہیم معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد سے ، صحت ، ہوا بازی ، سیاحت ، فوڈ سیکیورٹی ، زراعت اور دیگر کے درمیان دفاع کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button