متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: سرمایہ کاروں کو بزنس لائسنسوں کی تجدید کی اجازت

بزنس لائسنس کی تجید کی اجازت سے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی حکام کی جانب سے کمرشل اور صنعتی کاروباروں کے لائسنسوں کی 3 سال کے دورانیہ کے لیے تجدید کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ فیصلے سے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

منگل کے روز ابو ظہبی کے اکنامکس اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس فیصلہ کے متعلق بتایا گیا ہے۔ 3 سال کی تجدید کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو آپشن دی گئی ہے کہ وہ اپنے لائسنس 1 سال یا 2 سال کے لیے بھی رینیو کروا سکتے ہیں۔

اکنامکس اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکٹری رشید عبدالکریم ال بالوشی اس موقع پر کہنا تھا کہ” 1، 2 اور 3 سالہ نئے لائسنسوں کے اجرا کا فیصلہ لائسنسوں کے اجرا کے پراسیس کو آسان بنانے کے ہمارے وژن کو ظاہر کرتا ہے۔ جس سے صارفین اور حکومت دونوں کو فائدہ پہنچے گا”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے لائسنسوں کی تجدید کے لیے طویل اور پچیدہ طریقہ کار میں آسانی پیدا ہوگی۔

یاد رہے کہ ابو ظہبی کے اکنامکس اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے امارات میں کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے وژن کے تحت اس سے پہلے بھی ایسے بہت سارے اقدامات کیے گئے ہیں، جن سے چھوٹے کاروبار کرنے میں سہولت پیدا ہوگی۔ مثلا جون میں ڈیپارٹؐمنٹ کی جانب سے الیکٹرونک کنٹریکٹ اور الیکٹرونک دستخطوں کا نظام لانچ کیا گیا ہے، جس سے ایک فرد کے لیے یا چھوٹی کمپنی کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پراسیس آسان ہوگا۔

گزشتہ ماہ انویسٹرز کمپاس نامی ایک ڈیجیٹل ٹول لانچ کیا گیا ہے، جس کی مدد سے سرمایہ کار امارات میں لائسنس شدہ کاروباروں کا تازہ ترین ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے انہیں اپنے کاروباری فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی۔

اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟

اکنامکس اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرمایہ کاروں کو درج ذیل ڈاکومنٹس فراہم کرانا ہوں گے:

  • تجید کے دورانیہ کے مطابق لیز کنٹریکٹ
  • جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب جاری کردہ سیفٹی سرٹیفکیٹ
  • ماحولیات کا اصلی پرمٹ
  • اور ابوظہبی چیمبر آف کامرس کا ممبر شپ سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button