متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : چند گھنٹوں کیلئے رینٹ پر گاڑی خریدنے کے حوالے سے ضوابط کی مکمل تفصیلات جاری کر دی گئی گئی

خلیج اردو
22 نومبر 2021
ابوظبہی : حکام نے ابوظبہی میں گھنٹوں کے حساب سے گاڑی رینٹ پر دینے کے حوالے سے قواعد و ضوابط مختص کر لیے ہیں۔

شروع کیا جانے والا یہ سمارٹ سروس صارفین کو ایک ایپلیکیشن کے ذریعے قریب ترین دستیاب رینٹل کار کی شناخت کرنے اور پھر استعمال کے مطابق گاڑی چلانے اور ادائیگی کرنے کے قابل بناتی ہے۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی کے ایگزیکٹو ریگولیشن اس حوالے سے آپریٹنگ اداروں اور صارفین کی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں بھی دیں جائیں گی۔

گھنٹوں کے حساب سے گاڑی زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے فی دن کرایے پر لی جا سکتی ہیں۔کوئی بھی ادارہ اقتصادی ترقی کے محکمے اور آئی ٹی سی سے اجازت حاصل کیے بغیر گاڑیاں گھنٹوں کے حساب سے کرائے پر نہیں دے سکتا۔

اس مقصد کیلئے صرف لائسنس یافتہ گاڑیاں ہی مختص کیے گئے ہیں جو مخصوص علاقوں میں کرائے پر دی جا سکتی ہیں۔

اس کیلئے لازمی ہے کہ استعمال کنندہ کے پاس:
ایک رجسٹرڈ ڈرائیونگ لانسس ہو۔
متعلق آپریٹنغ انٹیٹی کے تصدیق شدہ سمارٹ اپلیکیشن میں رجسٹر ہو۔
ابوظبہی کے ٹریفک سے متعلق قوانین اور قانون سازی کے موافق ہو۔

ان سب سمیت گاڑی کو لازمی طور پر وہ شخص چلائے جو رجسٹرڈ استعمال کنندہ ہو۔

آئی سی ٹی کے مطابق یہ سروس رہائشیوں کو نقل و حمل کے سمارٹ طریقے استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور اس کے نتیجے میں ٹریفک رش کو کم کرتی ہے۔

یہ زائرین سیاحوں اور تاجروں کیلئے امارات میں نقل و حمل کے ساتھ جانے کا ایک موقع بھی ہے۔ نئی اسکیم نقل و حرکت کے اختیارات کو متنوع بناتی ہے اور مناسب نرخوں پر ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع فراہم کرتی ہے۔

فیصلہ ان جرمانے کی وضاحت کرتا ہے جو کسی بھی اس شخص پر عائد کیا جائے گا جو ایگزیکٹو ضابطوں کی دفعات کی خلاف ورزی کرے گا ۔

اس حوالے سے مختلف ضوابط اور طریقہ کار کے حوالے سے اعتراضات اور شکایات سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button