متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی نے آگ پر قابو پانے پر مبنی آگاہی ویڈیوز مقابلہ جیتنے والوں کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
02 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظہبی سول ڈیفنس نے آگ پر قابو پانے اور حفاظت پر مبنی "آگاہی ویڈیو کلپ” کیلئے طلباء کے ایوارڈ مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا ہے۔

مقابلے کے سرکردہ تین فاتحین میں مجموعی طور پر 30 ہزار درہم کا نقد انعام تقسیم کیا گیا۔

لیلی احمد محمد بشیر جن کا ویڈیو کلپ مقابلے میں نمبر اول ہے کو 15 ہزار درہم انعام سے نوازا گیا۔ محمد سعید محمد الاماہی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسے 10،000 درہم بطور انعام دیے گئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے امل محمد سلیمان الحمادی کو 5،000 درہم سے نواز گیا۔

طلبہ کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیوز میں گھروں میں حفاظتی تقاضوں کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کی وجوہات اور ریکسیو کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آگ لگنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے ان میں دستی آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کرنے اور خاندان کے افراد کو گھروں سے کیسے نکالا جائے ، کے طریقے موجود ہیں۔

مقابلہ ایک محفوظ اور پائیدار معاشرہ بنانے کے اتھارٹی کی خواہش کے مطابق ہے جس کا مقصد سیکنڈری اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کو ایسے مواد تیار کرنے کی ترغیب دینا ہے جو آگ سے بچاؤ کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرے اور حفاظت و تحفظ کو فروغ دے سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button