متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی ؛ خاتون افسر کو رشوت کی پیشکش کرنے والے ایشیائی سرمایہ کار کو قید کی سزا

10 ہزار درہم بطور رشوت دینے کی پیشکش کے بدلے میں سرمایہ کار کی کمپنی کو کمرشل لائسنس سے سرمایہ کاری فنڈ مینجمنٹ میں تبدیل کرنے کا کہا گیا

متحدہ عرب امارات میں خاتون افسر کو رشوت کی پیشکش کرنے والے ایشیائی سرمایہ کار کو قید کی سزا سنادی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک ایشیائی سرمایہ کار کو سرکاری مرکز میں کسٹمر سروس کی خاتون ملازم کو 10 ہزار درہم رشوت کی پیشکش کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، یہ شخص مبینہ طور پر چاہتا تھا کہ اہلکار کسی سرکاری لین دین کو کلیئر کر دے اور مطلوبہ دستاویزات پیش کیے بغیر مینجمنٹ کنسلٹنسی کمپنی کے تجارتی نام کو نئے نام کے ساتھ تبدیل کر دے۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال جولائی میں سرکاری لین دین کو کلیئر کرنے کے ایک مرکز میں پیش آیا ، اس حوالے سے ملازم نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک کلائنٹ نے اسے 10 ہزار درہم بطور رشوت دینے کی پیشکش کی جس کے بدلے میں سرمایہ کار کی کمپنی کو کمرشل لائسنس سے سرمایہ کاری فنڈ مینجمنٹ میں تبدیل کرنے کا کہا گیا لیکن اس نے سرمایہ کار کو بتایا کہ یہ طریقہ کار غیر قانونی ہے اور اس طرح کا لین دین متعلقہ حکام کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔

خاتون ملازمہ نے مزید کہا کہ مجرم نے بار بار تبدیلی کی درخواست کی لیکن اس نے انکار کر دیا ، اس کے بعد اس نے اسے لین دین کو صاف کرنے کے لیے مالی معاوضے کی پیشکش کی تو خاتون افسر نے اس سے پوچھا کہ پیشکش کیا ہے ، اس پر سرمایہ کار نے اسے بتایا کہ وہ اسے ایک کار دے گا۔ تاہم خاتون اہلکار نے اس کی آفر کو نظر انداز کیا اور کام پر اپنے باس کو اس واقعے سے مطلع کیا ، جس نے اسے کہا کہ وہ محکمہ اقتصادی ترقی اور پولیس میں شکایت درج کرائیں۔ لیکن جب مجرم نے ایک بار پھر ملازم سے لین دین کو صاف کرنے کو کہا تو اس نے 10 ہزار درہم قبول کرنے کا ڈرامہ کیا ، عین اسی وقت پولیس نے اس شخص پر گھات لگا کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button