متحدہ عرب امارات

ابوظہبی حکام کی جانب سے کورونا کے بعد زندگی کیسی ہوگئی کے عنوان سے کیے گئے سروے کے نتائج جاری کر دیے گئے

57 فیصد افراد کا خیال تھا کہ ابو ظہبی میں زندگی اس سال معمول کی جانب لوٹ آئے گی

 

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے بعد کی زندگی کے حوالے سے کروائے گئے سروے کے نتائج شائع کر دیے گئے۔ اس سروے میں 47 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس سروے کا مقصد لوگوں کے رہن سہن پر وبا کے اثرات اور اسکے بعد کی توقعات کا تجزیہ کرنا اور مستقبل میں بہتر پلاننگ کرنا تھا۔

سروے کے نتائج کےمطابق سروے میں شرکت کرنے والوں میں 55 فیصد خواتین اور 45 فیصد مرد تھے۔

Courtesy: Khaleej Times

سروے کے نتائج درج ذٰیل ہیں:

57 فیصد افراد کا خیال تھا کہ ابو ظہبی میں زندگی اس سال معمول کی جانب لوٹ آئے گی۔ جبکہ 14 فیصد کا خیال تھا کہ زندگی اگلے سال وسط میں معمول کے جانب لوٹے گی۔

جبکہ 29 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتے۔

Courtesy: Khaleej Times

سروے میں کاروبار کے حوالے سے بھی کچھ سوالات پوچھے گئے تھے۔  جن کے نتائج درج ذیل ہیں:

82 سے 83 فیصد افراد کا خیال تھا کہ کورونا وبا کے بعد کاروباری حضرات  کاروبار کے لیے ڈیجیٹل طریقہ کار اپنائیں گے۔

جبکہ 81 فیصد افراد نے تصدیق کی کہ وبا کے بعد ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز اور دیگر خدامات سر انجام دینے کے لیے ڈیجیٹل طریقہ کار معمول بن جائیں گے۔

Image Courtesy: Khaleej Times

بیروزگار افراد میں سے 63 فیصد کا خیال ہے کہ وہ نوکری حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گے۔

جبکہ 75 فیصد کا خیال ہے کہ کورونا کے بعد گھر سے کام کرنا ایک معمول بن جائے گا۔

54 فیصد والدین کا کہنا تھا کہ ستمبر میں سکول کھلنے کے بعد وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں گے۔

27 فیصد کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول بھیجنے کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

جبکہ 19 فیصد نے گھر سے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح دی۔

Image Courtesy: Khaleej Times

سروے کے مطابق 80 فیصد افراد کا یقین تھا کہ ٹیکنالوجی نے انکی زندگی بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

جبکہ  79 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں خود کے لیے جدید ٹیکنالوجی حامل اشیا تلاش کیں

کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومت پر اعتماد کے متعلق سوالات کے جواب میں 92 فیصد افراد نے  کورونا وبا کے کنٹرول کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Image Courtesy: Khaleej Times

کمیونٹٰی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین کی مشیر ڈاکٹر مونا ال بہار نے بتایا کہ کورونا کے بعد کی زندگی کے حوالے سے یہ سروے کمیونٹٰی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لانچ کیئے گئے سرویز کی ایک سیریز ہے۔ جن میں وبا کے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ان سرویز کو کرنے کے لیے سائنسی طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا تعین کر کے فیصلہ سازوں کے سامنے رکھا جائے تاکہ وہ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے مناسب فیصلے کر سکیں۔

ڈاکٹر مونا کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک اچھے کل کے بارے میں پر اعتماد ہیں۔  تمام اشاریے دوسرے ممالک کے مقابلے میں ہمارے ہاں صورتحال کے مستحکم ہونے کا اشارہ کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button