متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دھند کے دوران ابوظبہی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

خلیج اردو
21 جنوری 2021
ابوظہبی: ابوظبہی پولیس نے دھند کے دوران بھاری اور بڑی گاڑیوں کو اس وقت تک امارات کی سڑکوں پر سفر سے روک دیا ہے جس تک دھند کے بعد مطلع صاف نہ ہوا ہو۔ ایسے میں خلاف ورزیاں کرنے والے کو بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

منگل کی شام سوشل میڈیا پر جاری ایک بیانمیں پولیس نے کہا ہے کہ امارت کی داخلی اور بیرونی سڑکوں پر ٹرک ، بسوں اور بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کا نفاذ کیا جارہا ہے اور جب تک دھند صارف نہیں ہوتا یہ پابندی برقرار رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ٹریفک اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت میںبہتری آٗی ہے۔

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 درہم جرمانہ کیا جائے گا اور ٹریفک فائل میں 4 سیاہ نکات ڈالے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو دھند کی وجہ سے مقاتارا کے علاقے میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ پولیس نے اسے عوام کی جانب سے خراب موسم میں بے احتیاطی قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے ہے۔

منگل کی شام بڈرائیوروں کو موبائل پر پیغام بھی موصول ہوئے ہیں جس نے انہیں دھند کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ابوظہبی پولیس نے دھند کے دوران نظر کم ہونے کی وجہ سے ڈرائیوروں سے احتیاط برتنے اور الیکٹرانک انفارمیشن بورڈز پر دکھائی جانے والی حد رفتار کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے نئے الرٹ سسٹم سے یہ پیغام بھیجا گیا ہے جس کا مقصد ڈرائیوروں کو بروقت معلومات فراہم کرکے سڑک کی حفاظت کو بڑھانا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button